0
Friday 15 Feb 2013 23:40

دہشتگرد اور تکفیری ٹولے کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک مضبوط اتحاد بنائیں گے، ناصر عباس شیرازی

دہشتگرد اور تکفیری ٹولے کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک مضبوط اتحاد بنائیں گے، ناصر عباس شیرازی
 اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت تشیع کے ساتھ مسلسل زیادتی روارکھی گئی ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے لیکن چند نادیدہ قوتیں اس کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت تشیع کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں موجود رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گرد اور تکفیری ٹولے کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کے ایک معتدل اتحاد بنائیں گے۔ جس کا مقصد پارلیمنٹ کو ان نادیدہ قوتوں کے ساتھ آزاد کرانا ہے۔ ہم پاکستان میں آئین کی بالادستی، فوج کی صحیح سمت اور ملت و قوم کی ترقی چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان میں ہر اُس جماعت کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تشیع پاکستان کی فطری دفاع ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا یہ قوم پوری طاقت وتوانائی کے ساتھ میدان مین حاضر رہی اور انشاء اللہ دفاع پاکستان میں ہم ہر قربانی دیں گے۔
 
سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ دہشت گردی، لاقانونیت، فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بہت جلد پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا الائنس وجود میں آئے گا۔ جو پاکستان میں ہر اُس قوت کا مقابلہ کرے گا جو پاکستان کے استحکام اور سالمیت کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کی خواہاں ہے، آج پاکستان کو چند لوگون نے یرغمال بنا رکھا ہے ہم اس نعرے کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں وارد ہوئے ہیں ہم پاکستان میں اہل سنت کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کے قیام میں جہاں اہل تشیع کی قربانی اور خون بہا ہے وہیں ہمارے اہل سنت بھائی بھی اس میں برابر کے شریک ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔ سابقہ حکومتوں نے پاکستان میں تشیع کی حقوق کی پامالی کی ہے۔ لیکن اب ہم کسی کو ملت جعفریہ کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بہت جلد جنوبی پنجاب میں اپنے اُمیدواروں کا اعلان کرے گی اور ایک مکمل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 239903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش