0
Friday 15 Feb 2013 07:34

پاکستان سے امریکی مداخلت کا خاتمہ ہی پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی وجہ بن سکتی ہے، اخلاق بخاری

پاکستان سے امریکی مداخلت کا خاتمہ ہی پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی وجہ بن سکتی ہے، اخلاق بخاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق حسین بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب ایک زرخیز خطہ ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام کا نام روشن کیا ہے۔ بعض سیاست دان جنوبی پنجاب صوبے پر سیاسی دکانداری چمکارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ورکرز الائنس پنجاب کے صدر اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد عباس بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اخلاق بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان سے امریکی مداخلت کا خاتمہ ہی پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی وجہ بن سکتی ہے، امریکہ پاکستان میں ہرروز مظلوم مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کررہا ہے۔ پاکستان کو اندرونی مسائل سے دوچار کررہا ہے جبکہ پاکستانی حکمران بھی اُس کے ساتھ وفاداری نبھارہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مولانا اسد عباس آہیر، ضلعی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی اور محمد رضا نقوی موجود تھے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما سید اسد عباس بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان میں سیاست کی اقدار کو متعارف کرایا ہے۔ اُنہون نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں اپنے وجود کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منوایاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں تشیع کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے جس کا تمام سہرا اس کے سربراہ سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سر ہے کہ جن کی انتھک اور بے لوث محنتوں سے جماعت کو اس جگہ پہنچایا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری سیاسیات سخاوت علی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہرمخلص اور محب وطن اُمیدوار کی مکمل سپورٹ کرے گی تاکہ پارلیمنٹ کو کرپٹ، ضمیرفروش اور لُٹیروں سے نجات دلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 239735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش