0
Sunday 17 Feb 2013 00:10
پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں

کراچی کے واقعات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، حافظ سعید

کراچی کے واقعات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، حافظ سعید
امیر جماعتة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے دعوی کیا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ کی تیاری کر رہا ہے، ملک کو بچانا ہے تو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو صبر کے ساتھ آئندہ آنے والے دوسال گزارنے ہوں گے۔ کراچی میں دفاع اسلام کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلط کی جانے والی جنگ دراصل پاکستان اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف تھی جس میں امریکہ شکست سے دوچار جبکہ بھارت اپنے مذہوم مقاصد میں ناکام ہوا ہے جس کا انتقام پاکستان کے دماغ کراچی میں علما و شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے لیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

جماعة الدعوة پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے۔ شکست خوردہ عناصر جانتے ہیں کراچی پاکستان کا دماغ ہے اور قاتل ہمیشہ دماغ پر گولیاں چلاتا ہے۔ قیام امن کیلئے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور علماء کو متحد ہو کر عالمی سازشوں کو سمجھنا ہو گا۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں الیکشن حوصلے سے لڑیں ایک دوسرے کو نشانہ نہ بنائیں اس کا فائدہ ملک دشمن اٹھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے مقابلے کے لیے جوابی حملہ نہیں صبر کا دامن پکڑ کر علماء اور سیاستدانوں کا اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہ یہاں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں پیچھے بیٹھا دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پاکستان میں لسانیت اور صوبائیت جیسے نعروں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ رواں اور آئندہ سال ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ امریکہ افغانستان سے واپس جا رہا ہے اور بھارت، پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے واقعات کے پیچھے شکست خوردہ عالمی طاقت کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کے بعد بھارت بھی کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 240195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش