0
Sunday 17 Feb 2013 12:53

بوکھلاہٹ کا شکار دشمن بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، عابد حسین

بوکھلاہٹ کا شکار دشمن بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، عابد حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے ڈویژنل صدر عابد حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے دلسوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن آج گورنر ہاؤس کے سامنے مال روڈ پر مظاہرہ کرے گی۔ عابد حسین نے کہا کہ دشمن اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ معصوم بچوں اور عورتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو معلوم نہیں کہ پاکستان بنانے والے کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کے فطری دفاع کو اپنے سامنے سے ہٹانا چاہتا ہے جس کے بعد اس کے لئے پاکستان اور اس کی سرحدوں کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنا مشکل نہیں رہے گا، یہی وجہ ہے کہ ملت تشیع خاص طور پر ہزارہ برادری کو مسلسل بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس میں تکفیری طاقتیں اور شرپسند عناصر شامل ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کسی قسم کا تعلق نہیں وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے مطالبات کو تسلیم کریں۔ ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں انشاءاللہ مسلمان جسد واحد کی مثال قائم کرتے ہوئے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کو ناکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن آج گورنر ہاؤ س کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔
خبر کا کوڈ : 240304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش