1
0
Sunday 17 Feb 2013 12:39
آئی ایس او نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

ہم کربلا کے راہی ہیں موت سے ہمیں ڈرا کر پسپا نہیں کیا جا سکتا، اطہر عمران

ہم کربلا کے راہی ہیں موت سے ہمیں ڈرا کر پسپا نہیں کیا جا سکتا، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اطہر عمران نے کہا کہ انہوں نے پورے ملک میں آج سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے اور آئی ایس او کے کارکن تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گے اور سانحہ کوئٹہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور گورنر بلوچستان کی سست روی کی بدولت ایسا سانحہ رونما ہوا ہے۔ اطہر عمران نے کہا کہ اگر ہم صوبائی حکومت معزول کروانے کے لئے دھرنے دے سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کو بھی گھر بھیجنا ہمارے لئے مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کر لے لیکن وفاقی حکومت کی کارکردگی سے ایسا لگتا ہے کہ جان بوجھ کر دہشت گردی کے واقعات کروائے جا رہے ہیں اور شائد استعماری قوتوں کو شیعوں کی لاشیں دے کر انہیں خوش کیا جا رہا ہے، ایسے غلام ذہنیت حکمرانوں کو پاکستان کے غیور عوام پر حکومت کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے کارکن آج پرامن احتجاج کریں اور دیگر شیعہ تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف متحد و یکجان ہے اس حوالے سے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے بھی اپیل کی کہ کسی کو راہ چلتے ٹھوکر لگ جانے پر تو آپ سوموٹو ایکشن لے لیتے ہیں کیا آپکو کوئٹہ میں یہ 85 لاشیں دکھائی نہیں دے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ دہشت گردی کے ان واقعات کے حوالے سے سکیورٹی اداروں سے جواب طلبی کرے۔ خصوصی طور پر وفاقی وزیر دہشت گردی رحمن ملک کو سپریم کورٹ میں بلا کر پوچھا جائے کہ ملک میں امن و امان کی ایسی بدترین صورتحال میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو خصوصی طور پر امریکی ایجنڈے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہماری حب الوطنی کو بزدلی سمجھنے والے یہ یاد رکھیں کہ ہم کربلا کے راہی ہیں اور موت سے ہمیں ڈرا کر پسپا نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 240301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
salam bro sargodha div ki karkardagi bhut kamzor hai plz is bare mai kuch karen
ہماری پیشکش