0
Wednesday 20 Feb 2013 14:40

سرگودھا میں مختلف شیعہ تنظیموں کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنا

سرگودھا میں مختلف شیعہ تنظیموں کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف سرگودھا میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ اور 7 بلاک یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں کثیر تعداد میں علمائے، کرام تاجر برادری، مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے احتجاج نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا عمران رانجھا، مولانا ظہور حسین خان، دارلعلوم محمدیہ کے پرنسپل ملک نصیر اعوان، مجلس وحدت مسلمین سرگودھا کے سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین، سٹی سیکرٹری جنرل ثاقب رضا، سید ظفر علی ایڈوکیٹ، آئی او کے چیئرمین محسن خان، ماتمی انجمنوں کے سربراہ میجر (ر) سبطین، کاکے شاہ نے دھرنے کی قیادت کی۔

علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی صرف یہ سازش نہیں کہ فقط شیعہ نسل کی جائے بلکہ یہ ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر ہیں۔ جو مسلمانوں کو مٹانا چاہتے ہیں۔ تیسرے روز احتجاجی دھرنا کے بعد سہ پہر 4 بجے ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی 7 بلاک یونیورسٹی روڈ مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر شربت چوک دارلعلوم محمدیہ 19 بلاک پہنچی۔ جہاں پر علامہ نصیر حسین اعوان نے خطاب کیا۔ علامہ نصیر حسین اعوان کے خطاب کے بعد ریلی فیصل بازار، کچہری بازار، امین بازار سے ہوتی ہوئی واپس 7 بلاک پہنچی اور دوبارہ دھرنے کی شکل اختیار کرگئی۔ بعدازاں ماتم داری بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 241074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش