0
Wednesday 21 Apr 2010 16:37
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای:

ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی امریکی دھمکیاں عالمی امن اور انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہیں

ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی امریکی دھمکیاں عالمی امن اور انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہیں
اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا: امریکی صدر کس حق کے تحت ایرانی قوم کو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیتا ہے؟، یہ دھمکی اصل میں عالمی امن اور انسانیت کے خلاف دھمکی ہے اور دنیا میں کسی کو بھی ایسی دھمکی زبان پر لانے کی بھی جرات نہیں ہونی چاہئے۔
وہ آج صبح بروز بدھ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت اور قومی نرس ڈے کی مناسبت سے ملک بھر سے آئی ہوئی نرسز کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ 
قائد انقلاب اسلامی ایران نے ملک کی جوہری اسٹریٹجی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: ہم کئی بار کہ چکے ہیں کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو استعمال کرنے کے درپے نہیں ہیں۔ ایرانی قوم ایسی دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں کے سامنے نہیں جھکے گی اور دھمکی دینے والوں کو شکست سے دوچار کر دے گی۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں ایرانی قوم پر بے اثر ہیں لیکن امریکا کی سیاسی تاریخ اور امریکی حکومت کے ریکارڈ میں سیاہ دھبے کے طور پر ہمیشہ کیلئے رہ جائیں گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان دھمکیوں نے امریکا کی طرف سے امن دوستی، انسان دوستی، ایٹمی معاہدات کی پابندی اور ایرانی قوم سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی خواہشات کا پول کھول کر اسکا حقیقی چہرہ واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دھمکیوں نے امریکہ کو لومڑی صفت سے بھیڑیا صفت بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 24191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش