0
Monday 25 Feb 2013 14:58

مسلم لیگ (ن) دہشتگردوں کی حمایت کرنا بند کرے، بدر منیر سیفی

مسلم لیگ (ن) دہشتگردوں کی حمایت کرنا بند کرے، بدر منیر سیفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اخبارات اور ٹی وی چینل پر آئندہ الیکشن کے لیے امیدواروں سے ٹکٹ لینے کے لیے اشتہار دینا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت اور اسی بناء پر پاکستان میں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس جیالے موجود ہیں۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ لاہور کے صدر ڈاکٹر محمد بدر منیر سیفی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے اور لشکر جھنگوی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کو قانون کے شکنجے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کے سربراہوں کا پنجاب میں رہائش رکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کے بارے نرم رویہ رکھتی ہے، پوری قوم پنجاب حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ دہشت گردوں کو پنجاب حکومت لگام دے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے بار بار ملک اسحاق سمیت دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ اور اس پر عمل نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 242420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش