0
Wednesday 27 Feb 2013 13:26

آزاد حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پرعزم ہے، چوہدری یاسین

آزاد حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پرعزم ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پرعزم ہے اس سلسلے میں درپیش رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں پرانا بلدیاتی سسٹم ہی چلے گا۔ مشرف کا دیا ہوا بلدیاتی نظام پاکستان میں فیل ہوا۔ کشن گنگا فیصلے سے آزاد کشمیر کے ہائیڈرو منصوبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچے گا۔ وزیراعظم پاکستان نے گذشتہ روز ملاقات میں اس فیصلے کے خلاف حکومت پاکستان کی طرف سے نظرثانی کی اپیل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وفاق سے 15پیسے واٹر یوزر چارجز نہیں بلکہ 45 پیسے پر یونت نیٹ ہائیڈرل پر ملے گا۔ صدر زرداری اور وزیراعظم نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ آزاد کشمیر کو بھی صوبوں کے برابر نیٹ ہائیڈرل پرافٹ دیں گے۔ اس سے آزاد کشمیر کو اربوں روپے کی آمدن ہوگی۔ جسے ترقیاتی اور فلاحی امور کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

چوہدری یاسین نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اپنے تمام تر فیصلے خود کرتی ہے۔ آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں ترامیم کا معاملہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔ آزاد کشمیر میں آج سے پہلے کبھی اس طرح کی بااختیار حکومت نہیں تھی۔ میڈیکل کالجز، یونیورسٹیوں کا قیام، میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے قیام کے لیے اقدامات جیسے کئی اہم کام ہمارے دور میں ہوئے۔ یہ ایک سال کی کارکردگی ہے۔ اگلے چار سالوں میں تعمیری دور کا انقلاب آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہوں مسائل کے حل کے لیے تمام صلاحتیں بروئے کار لائوں گا۔ آزاد کشمیر میں مفاہمتی سیاست وقت کی ضرورت ہے۔ مفاہمت کے عمل کو مضبوط بنیادوں پراستوار کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 242848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش