0
Friday 23 Apr 2010 12:57

امریکا تمام ممالک کی رضا مندگی تک ایٹمی ہتھیار یورپ سے نہیں نکالے گا،نیٹو

امریکا تمام ممالک کی رضا مندگی تک ایٹمی ہتھیار یورپ سے نہیں نکالے گا،نیٹو
تالین:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق نیٹو ممالک کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کی رضا مندی تک امریکا یورپ سے اپنی ایٹمی ہتھیار نہیں نکالے گا۔استھونیا کے دارلحکومت تالین میں نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے نیٹو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ امریکا یورپ میں اپنے ایٹمی ہتھیار رکھ سکے گا اور جب تک تمام ممالک کا اتفاق ہو تب امریکا یورپ سے اپنے ایٹمی ہتھیار نکالے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک نے بوسنیا کو رکنیت دینے کی لئے منصوبہ تیار کیا ہے،جس میں بوسنیا کو اپنا فوجی نظام نیٹو ممالک کے معیار کے مطابق لانا ہوں گے۔
دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا یورپ سے اپنے ہتھیار واپس نہیں نکالے گا،روس اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف شروع نہیں کرے گا۔یاد رہے گذشتہ دنوں روس اور امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے کا ایک معاہدہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 24290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش