0
Friday 1 Mar 2013 17:09

مولانا فضل الرحمان کی امریکی سفیر سے ملاقات، اے پی سی کے فیصلوں سے آگاہ کیا

مولانا فضل الرحمان کی امریکی سفیر سے ملاقات، اے پی سی کے فیصلوں سے آگاہ کیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جمعیت علمائے اِسلام (ف) کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے مولانا فضل الرحمان سے گذشتہ روز ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
 
ادھر پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں اے پی سی کے اعلامیہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی کے تحت منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے، جس پر اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق فاٹا میں امن پر آل پارٹیز کانفرنس کے اگلے ہی روز مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے ملاقات کی اور انہیں اے پی سی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر کو فاٹا میں امن کے معاملے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ جمعرات کو اے پی سی میں نواز شریف سمیت ملک کی اہم سیاسی قیادت نے شرکت کی تھی۔ آل پارٹیز کانفرنس نے بدامنی کے خاتمے کے لئے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی۔
خبر کا کوڈ : 243339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش