0
Sunday 3 Mar 2013 21:25

شہدائے سانحہ ہنگو کے چہلم کے موقع پر اجتماع کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

شہدائے سانحہ ہنگو کے چہلم کے موقع پر اجتماع کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں یکم فروری کو نماز جمعہ کے بعد مسجد فیض اللہ کے قریب خودکش حملہ میں شہید ہونے والے 29 افراد کے چہلم کے موقع پر ہنگو کے علاقہ پاس کلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ مسجد رسول اعظم (ص) میں منعقدہ اس اجتماع میں شہداء کے خانوادوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجتماع امامیہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر مقامی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ خورشید انور جوادی اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے رہنماء علامہ سید سجاد رضوی نے خطاب کیا۔ 

مقررین نے اپنے خطابات میں شہدائے ہنگو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جب شہداء کے بچوں کی اجتماع میں آمد ہوئی تو ہر آنکھ پرنم ہوگئی۔ اس موقع پر شہدائے کے وارث بچوں میں بعض تحائف اور رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے سکاوٹس نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ شہید فاونڈیشن کی جانب سے ہنگو میں دہشتگردی کے مختلف واقعات کے دوران اب تک شہید ہونے والے افراد کی ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 243943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش