0
Wednesday 6 Mar 2013 17:26

سانحہ عباس ٹاﺅن، دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، متحدہ علماء محاذ

سانحہ عباس ٹاﺅن، دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، متحدہ علماء محاذ

اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے عباس ٹاﺅن کا دورہ کیا، اس موقع پر سانحے میں شہید ہونے والے شیعہ سنی افراد کے لواحقین اور متاثرین سے ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ علماء محاذ کے قائدین نے سانحے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ متحدہ علماء محاذ کے اعلیٰ سطحی وفد میں محاذ کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، بانی و جنرل سیکرٹری محاذ مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین محاذ مفتی محمد اسلم نعیمی اور مولانا انتظار الحق تھانوی شامل تھے۔

سنی شعیہ علماء نے کہا کہ عباس ٹاﺅن کے سنی و شیعہ عوام پر قیامت صغریٰ ڈھانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علماء نے کہا کہ سانحے کے مرتکب اسلام، پاکستان اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ عوام اپنے اتحاد سے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ علماء نے مزید کہا کہ عوام کو سانحہ پر سیاسی جماعتوں کی سیاست کی نہیں بلکہ حفاظت کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء انہوں نے اسپتالوں میں جا کر سانحہ عباس ٹاﺅن کے زخمیوں کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

خبر کا کوڈ : 244654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش