0
Wednesday 6 Mar 2013 22:21

مقبوضہ کشمیر، ہلاکتیں تب تک ہوتی رہیں گی جب تک سیاسی مسئلے کا حل نہیں نکالا جاتا، انجینئر رشید

مقبوضہ کشمیر، ہلاکتیں تب تک ہوتی رہیں گی جب تک سیاسی مسئلے کا حل نہیں نکالا جاتا، انجینئر رشید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے آزاد ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے آج کہا کہ ریاست میں تب تک معصوموں کی ہلاکتیں ہوتی رہیں گی جب تک نہ سیاسی مسئلے کا حل نکالا جاتا جبکہ انہوں نے ایک بار پھر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ وہ ایک ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے اقدامات اٹھائیں، تفصیلات کے مطابق بدھ کو ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کی طرف سے پیش کی گئی تحریک التوا پر بولتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ ان کے پاس گذشتہ ساڑھے 3 برسوں سے کوئی سیکورٹی نہیں ہے اور وہ سیکورٹی کے بغیر چل رہے ہیں، انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز قانون کے اندر ہے اور انہیں معصوموں کے خون کا حساب دینا ہوگا جبکہ جنگجووں کو اس جماعت کی طرف سے پہلے ہی باغی قرار دیا جاتا ہے، ممبر اسمبلی نے حکومت کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے ہی سابق ریاستی پولیس کے سربراہ کو چیف ویجی لینس کمشنر بنایا جو تہرے قتل میں بقول ان کے ملوث تھا لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ معصوموں کو قتل کرنے اور وادی کو تشدد کے حوالے کرنے سے ہی ہندوستان آج تک کشمیریوں کے دل جیت نہیں پایا ہے جبکہ تب تک ایسے واقعات ریاست میں ہوتے رہیں گے جب تک نہ اصلی سیاسی مسئلے کا حل نہیں نکالا جاتا۔

انجینئر رشید نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو ایک ہی سکے کے دو رُخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں صرف عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے ایک بار پھر دونوں جماعتوں سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ وہ اختلافات چھوڑ کر ایک ساتھ مل جائیں اور مل کر دہلی سے اس مسئلے کو حل کروانے کے اقدامات کریں، ممبر اسمبلی لنگیٹ نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ 2010ء میں بھی 120 بے گناہ نوجوانوں کو جاں بحق کرایا گیا لیکن ان میں سے کسی ایک واقعے میں ملوث ایک بھی اہلکار کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 244825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش