0
Saturday 9 Mar 2013 11:51

افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب دھماکہ

افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ کابل میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، افغان حکام کے مطابق دھماکہ افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب ہوا۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان پر مبنی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے نئے وزیر دفاع چک ہیگل غیر اعلانیہ دورے پر اس وقت کابل میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 245402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش