0
Saturday 9 Mar 2013 13:47

بارود سے بھری گاڑی لاہور میں داخل، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

بارود سے بھری گاڑی لاہور میں داخل، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں بارود سے بھری گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ شہر کی تمام سرکاری و غیر سرکاری اہم و حساس عمارتوں کی سکیورٹی پر مامور نفری کو بڑھا کر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک روز قبل رات گئے حساس اداروں نے شہر میں بارود سے بھری گاڑی داخل ہونے کی اطلاع دی جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری محمد شفیق نے لاہور کے تمام امام بارگاہوں، مساجد، مزارات، سرکاری و غیر سرکاری اہم عمارتوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے ان عمارتوں کی چھتوں اور قرب وجوار میں پولیس کے ماہر نشانہ باز اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دیں۔

لاہور پولیس نے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے اور نماز کیلئے آنے والے افراد کی مکمل چیکنگ کے بعد انہیں مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ اہم اور حساس مساجد کے باہر میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی لی گئی جبکہ واک تھرو گیٹس کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ خصوصی طور پر ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ خالد متین نے بی بی پاک دامن دربار کو جانے والے تمام راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور آنے جانے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد جانے دیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 245441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش