0
Saturday 9 Mar 2013 07:34

منگل باغ کسی مدرسے کا فارغ التحصیل نہیں بلکہ منشیات کا سمگلر تھا

منگل باغ کسی مدرسے کا فارغ التحصیل نہیں بلکہ منشیات کا سمگلر تھا
اسلام ٹائمز۔ باڑہ خیبر ایجنسی کی شدت پسند تنظیم لشکر اسلام کے بانی اور کمانڈر منگل باغ اور سوات سے تعلق رکھنے والے ملا فضل اللہ کسی مدرسے کے فارغ التحصیل نہیں۔ منگل باغ 2006ء میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب تھا۔ 2006ء میں سکھر ببرلو کے قریب اور 2007ء میں راجن پور میں اس کی ملکیت منشیات سے بھرے دو مختلف ٹرک سندھ ایکسائز پولیس نے پکڑے تھے۔ جبکہ ملا فضل اللہ سرکاری ملازم اور دریائے سوات پر چیئر لفٹ آپریٹر تھا۔ 
 
منگل باغ کچھ عرصے تک کراچی میں ذاتی ٹرک بھی چلاتا رہا۔ منگل باغ کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت افغانستان کے صوبے نورستان سے پاکستانی علاقوں پر نیٹو کی مدد سے حملے کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق بنیادی طور پر اورکزئی ایجنسی کے ایک غریب گھرانے سے تھا۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی علاقے کے ایک مدرسے میں حاصل کی۔ پھر پشاور کے نواح میں واقع قبائلی علاقے باڑہ منتقل ہوگیا۔ یہاں اس نے پہلے ٹرک میں کنڈیکٹر اور بعد میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کیا۔ بعد میں اسلحہ کی تجارت اور منشیات کا کاروبار بھی شروع کیا۔
 
1996ء میں کرم ایجنسی کے غیر بندوبستی علاقے ڈوگر میں ایک مقامی سنی بریلوی مولوی کے ساتھ مسلح تصادم کے بعد جب مولانا منیر شاکر کو وہاں سے علاقہ بدر کیا گیا تو یہاں باڑہ کا رخ کرلیا۔ یہاں آکر انہوں نے اپنے شدت پسندانہ نظریات کی ترویج جب باڑہ میں شروع کی۔ تو انہی سے متاثر ہو کر جو کچھ غیر تدریسی علوم حاصل کئے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے تو وہ دبئی چلا گیا اور کچھ عرصے دبئی میں قیام کیا۔ دبئی اور دیگر خلیجی ریاستوں میں منیر شاکر کے پڑھائے ہوئے نظریات کی ترویج کرتا رہا۔ 
1997-98ء میں کرم ایجنسی کی طرح جب باڑہ میں بھی منیر شاکر کا اس علاقے کے ایک معروف مولوی اور پیر سیف الرحمان کے ساتھ پنجہ ازمائی شروع ہوئی تو منگل باغ نے منیر شاکر کی حمایت میں ایک عسکری ونگ قائم کی جسے لشکر اسلام کا نام دیا گیا۔ جو اب تک قائم ہے۔ اور مبینہ طور پر افغان حکومت اور نیٹو کے تعاون سے خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور مقامی قبائلی لشکر انصار الاسلام کے ساتھ مقدس جہاد کے نام سے لوگوں کو کٹوانے میں مصروف عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 245363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش