0
Thursday 14 Mar 2013 16:53

کابل، قندوز میں روایتی کھیل کے دوران دھماکہ، افغان سپیکر کے والد سمیت 10 افراد ہلاک

کابل، قندوز میں روایتی کھیل کے دوران دھماکہ، افغان سپیکر کے والد سمیت 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں بدھ کو ایک روایت کھیل بز کشی کے مقابلے کے دوران خود کش دھماکے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں افغان پارلیمنٹ کے سپیکر کے والد، 2 بھائی اور بھتیجا شامل ہیں۔ افغان سپیکر عبد الرؤف کے مارے گئے دو بھائیوں میں سے ایک ضلعی پولیس سربراہ تھا۔ ادھر امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اعتراف کیا ہے کہ 12 سالہ جنگ کے باوجود طالبان کے خلاف امریکہ جزوی کامیابی ہی حاصل کرسکا ہے۔ افغان حکام کے مطابق صوبہ قندوز کے علاقے باسوس میں بدھ کو بز کشی کا مقابلہ جاری تھا۔ جسے دیکھنے کے لئے تقریبا 3 ہزار سے زائد افراد جمع تھے۔ کہ اس دوران ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ دھماکے کے نتیجے میں افغان سپیکر کے والد، دو بھائیوں اور بھتیجے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ کم از کم 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ادھر امریکہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر جیمز کلپر نے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کو چند علاقوں سے ختم کیا جا سکا ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ طالبان کے رہنما اب بھی افغانستان سے ملحقہ پاکستانی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ اور وہاں سے مزاحمت کی قیادت کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 246623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش