0
Sunday 3 Mar 2013 12:25

بدخشان، طالبان اور افغان فوج کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک متعدد اہکار یرغمال

بدخشان، طالبان اور افغان فوج کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک متعدد اہکار یرغمال

اسلام ٹائمز۔ افغان صوبہ بدخشان کی تحصیل وردوج میں مسلح طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ وردوج کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ حادثہ کل ہفتہ کی شام تین بجے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں قومی فوج ( ملی اردو) کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 12 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

موصوف نے کہا کہ رینجر کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے جبکہ ایک کو اغوا کرکے طالبان اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ اسکے علاوہ 20 سرکاری اہلکاروں کو بھی یرغمال بنایا جاچکا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تصادم میں طالبان کا ایک مقامی کمانڈر امیر محمد بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

روزنامہ لر او بر کے مطابق بدخشان گورنر کے ترجمان عبد المعروف نے حادثے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ کل ہفتہ کی شام 3 بجے فوجی کانوائے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 15 اہکار ہلاک جبکہ 12 کو زندہ پکڑ کر یرغمال بنادیا گیا ہے۔ مزید برآن بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازو سامان کو بھی قبضے میں لیا ہے۔ عبد المعروف راسخ نے دعوی کیا کہ اس جھڑپ میں ہلاک 6 طالبان اور 6 سرکاری اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے 2 گاڑیوں کے تباہ ہونے کی تصدیق بھی کی۔

خبر کا کوڈ : 243810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش