1
0
Friday 15 Mar 2013 02:43

سانحہ عباس ٹاﺅن کا مرکزی کردار تحریک طالبان کراچی کا امیر عالم شیر محسود 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

سانحہ عباس ٹاﺅن کا مرکزی کردار تحریک طالبان کراچی کا امیر عالم شیر محسود 5 ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پولیس نے آج جمعرات کے دن انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے اہم آپریشن کیا۔ عباس ٹاﺅن دھماکے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر شیر عالم محسود سمیت 5 بڑے دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ حساس اداروں کی اطلاعات پر کراچی کے مضافات میں گڈاپ ٹاﺅن، سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس پر واقع ایک افغان بستی پر چھاپے کے دوران کالعدم تحرک طالبان کے 2 دہشتگردوں منصور اور انعام اللہ کو ان کے ٹھکانوں سے گرفتار کر لیا گیا۔ جن کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔
 
آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں نے بھی حصہ لیا جن میں امکان ہے کہ فون کال ٹریسر یا موبائل ٹریکنگ سسٹم بھی موجود تھے۔ ان کے ساتھ کمانڈوز کو لئے ہوئے 4 بلٹ پروف گاڑیاں بھی تھیں اور پچیس پولیس موبائلیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دیگر گاڑیوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ کالعدم تحرک طالبان کا ایک اور اہم دہشت گرد شیر عالم محسود جس کے ٹھکانے کی طرف پہنچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ حساس اداروں کے مخبروں نے بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا اور جس کے باعث کسی نقصان کے بغیر اس کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان الآصف بم دھماکے، عباس ٹاﺅن بم دھماکے، کراچی میں فورسز و پولیو ٹیم پر حملے اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔ کراچی پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح گرفتار کئے جانے والے کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد منصور نے اعتراف کیا کہ اس نے اور انعام اللہ نے ہی بارود سے بھری پک اپ عباس ٹاﺅن پہنچائی تھی۔ 150 کلو گرام بارود سے بھری پک اپ گنجان آباد بستی میں کھڑی کرکے منصور اور انعام اللہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق شیر عالم محسود کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر ہے، جس کی گرفتاری انتہائی اہم کامیابی بھی قرار دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 246725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

خوش آئند خبر ہے۔ مبارک ھو۔
ہماری پیشکش