0
Monday 18 Mar 2013 13:10

انتخابات میں عملی طور پر قوم کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کو بچانے، ترقی یافتہ اور اسلامی بنانے والوں کے ساتھ ہے، عبدالقدیر خان

انتخابات میں عملی طور پر قوم کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کو بچانے، ترقی یافتہ اور اسلامی بنانے والوں کے ساتھ ہے، عبدالقدیر خان
اسلام ٹائمز۔ محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ قوم مجھ سے کتنی محبت اور عقیدت رکھتی ہے اس کو پرکھنے کیلئے میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر قوم کے پاس آیا ہوں۔ انتخابات میں نعروں سے نہیں عملی طور پر قوم کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کو بچانے اور حقیقی ترقی یافتہ اور اسلامی پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہے، انہوں نے بڑے جذباتی اندازمیں قوم سے اپیل کی کہ خدارا میرے ساتھ وہ معاملہ نہ کرنا جو کوفیوں نے حضرت امام حسین(ع) کے ساتھ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ تصدیق کرنے آیا ہوں کہ یہاں کتنے مومن اور کتنے کوفی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ایٹم بم بناکر بھارت کا منہ بند کردیا ہے اور اس کی آئے روز کی دھمکیوں کا گلا گھونٹ دیا ہے اگر قوم نے دیانتدار اور باکردار لوگوں کا انتخاب کرکے ہمارا ساتھ دیا توہم وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی خودمختاری اور وقار کو بحال کریں گے اور ملک میں بجلی گیس سمیت توانائی کے بحرانوں اور بے روز گاری مہنگائی اور غربت ختم کر دیں گے۔ قوم کو تعلیم صحت اور روزگار کے شعبوں میں دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ روزگار اور سرمایہ کاری کے لئے باہر سے پاکستان کا رخ کریں گے۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑااور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو گھاس کھانے پرمجبور کردیا ہے، اب پھر وہ یہی نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 247471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش