0
Tuesday 19 Mar 2013 11:01

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مداخلت کے بھارتی الزامات بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، مجید

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مداخلت کے بھارتی الزامات بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مداخلت کے بھارتی الزام پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے بھارت کے قبضے کے خلاف اپنی تحریک خود شروع کر رکھی ہے بھارت خود اقوام متحدہ میں گیا۔ جہاں اس نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔ کشمیر کاز کے حوالے سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد پر صدر پاکستان اور تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے لیے متفقہ آواز سے جہاں کشمیریوں کی تحریک کوتقویت ملے گی وہاں عالمی سطح پر بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دبائو پڑے گا اور کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب تر آئے گی۔ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔ مستحکم جمہوری پاکستان تحریک آزادی کی جلد کامیابی کا ضامن ہے۔ صدر پاکستان نے پاکستان کے جمہوری اور معاشی استحکام کے لیے جو تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں ریاست کی حکومت اور عوام اس پر ان کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے جواءنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق نے کی۔ وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید، ممبر اسمبلی محمد حسین سرگالہ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ فیصل راٹھور،جاوید ایوب اور محترمہ شازیہ اکبر نے ایوان میں قراردادیں پیش کیں۔
خبر کا کوڈ : 247690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش