0
Tuesday 19 Mar 2013 11:27

پاکستان اور آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں، راجہ فاروق

پاکستان اور آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں، راجہ فاروق
 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق نے کہا ہے کہ میڈیا سیاسی بیانات چھاپنے کی بجائے مسائل اور ایشوز کو اجاگر کرے تاکہ خطے کے عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔ میں سمجھتا تھا کہ چوہدری مجید سیاسی کارکن ہیں اور ان کے وزیراعظم بننے کے بعد خطے میں بہتری آئے گی لیکن چوہدری مجید نے سیاسی کارکنوں کی ساکھ کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے۔ خطے میں مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کا تماشا بنا ہوا ہے۔ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور یہ حکومت عوامی رائے کی متقاضی نہیں ہو سکتی ہے۔ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو اچھی انتظامیہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

راجہ فاروق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں ملکی وسائل کو خوب لوٹا ہے۔ پی پی سے بہتری کی کوئی امید نہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ان ہائوس تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اگر بیرسٹر میں ہمت ہے تو مجید کو وزارت عظمی کی کرسی سے خود اتار کر دکھائے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں تاکہ سچی اور عوام دوست قیادت عوام کو میسر آ سکے۔ جو مال بنانے کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہو۔
خبر کا کوڈ : 247692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش