4
0
Monday 25 Mar 2013 01:42

ووٹ کی طاقت سے آل سعود کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

ووٹ کی طاقت سے آل سعود کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ ہم پاکستان کے وارث ہیں اور پاکستان کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ سال ملت جعفریہ کی سیاسی جدوجہد اور ملت کے عزم و استقلال کا سال ہے، جس میں ملت جعفریہ ملک کی بڑی جماعت بن کر ملک دشمن قوتوں کی نابودی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے حیدر آباد بائی پاس پر منعقدہ ’’قرآن و اہلبیت علیہم السلام کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام کیا گیا تھا، جس میں سندھ بھر سے لاکھوں کی تعداد میں محبان اہل بیت علیہم السلام اور موالیان اولیاءاللہ نے شرکت کی۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سندھ کی سرزمین اولیائے اللہ کی سرزمین ہے اور دہشت گردوں کے خلاف استقامت کی عظیم نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین آج شیعہ و سنی مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی ملک کے باوفا اور محب وطن شہری ہیں اور مملکت کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا عملی طور پر نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد اسلامی ملک اور ان کے حامی گروہ پاکستان، امریکی و اسرائیلی ایماء پر شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اور ملک میں شیعہ آبادی کے تناسب کو کم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان ملک کی تباہی اور بربادی پر خاموش تماشائی نہیں بنی رہ سکتی اور ملت جعفریہ پاکستان غاروں میں نہیں بلکہ میدان عمل میں رہنے والی ملت و قوم ہے، جس نے ہمیشہ اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف قیام کیا اور باطل و طاغوتی قوتوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم اور ہماری ملت میدان میں موجود رہے گی اور سخت سے سخت حالات میں بھی دشمن کی سازشوں کے خلاف ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان کسی جنرل کا پاکستان نہیں ،کسی خائن سیاست دان کا پاکستان نہیں، بلکہ پاکستان محب وطن اور باوفا افراد کا پاکستان ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ جس طرح قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دی تھیں، اسی طرح پاکستان کو بچانے کے لئے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستانیوں کے قاتل دہشت گرد گروہوں اور ان کی حامی سیاسی جماعتوں سے ہرگز ہرگز اتحاد نہیں کرے گی اور پاکستان میں کسی نجدی یا کسی امریکی و اسرائیلی مفادات کے حامی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے پاک فوج میں موجود مخلص اور ایماندار افسروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو چاہیئے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی منصوبہ ہے کہ پاکستان پر قابض ہو جائیں اور اس ناپاک منصوبے پر عملدرآمد کے لئے سعودی حکمران سرگرم عمل ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت سے امریکی و صیہونی نمک خوار آل سعود کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے اور سرزمین پاکستان پر شہید ہونے والے اپنے شہداء کے خون کا انتقام ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ مل کر ملک دشمن دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مظلوموں اور محروموں کو ان کا حق دلوائیں گے اور ہر ظالم کے خلاف قیام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور اتحاد بین المسلمین کی مخالف قوتوں کو شکست فاش دیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ 20 اپریل کو کراچی میں نشتر پارک میں جلسہ کیا جائے گا اور اسی طرح ملتان میں بھی جلسہ کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں عام انتخابات سے قبل جلسے کئے جائیں گے اور مرکزی جلسہ مینار پاکستان پر کیا جائے گا اور عام انتخابات میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 248910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بہت خوب، براہ کرم میڈیا کےساتھ تعاون کو بڑھایا جاۓ. ہر دفعہ صحافیوں کے ساتھ واقعہ ھو جاتا ھے، جس کے بعد ھماری کوریج روک دی جاتی ھے، یہ ایک باقاعدہ سازش ھے۔ غور فرمائیں
United States
انتخابی سیاست ابھی تشیع کے لئے مناسب نہیں ہے۔ عوام کی سیاسی بنیادیں بہت کمزور ہیں، اس سیاست کی بجائے تعمیر ملت کی طرف توجہ دی جائے، سیاست کا گرداب بہت ظالم ہے۔
Pakistan
ماشاءاللہ، انتخابی سیاست میں بحیثیت شیعہ قوم وارد ہونا خوش آئند اقدام ہے،
Pakistan
اللہ نظر بد سے بچائے، علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید علامہ عارف حسینی کا دور یاد کرا دیا۔ کھلے دل سے بزرگ علماء کو یہ باور کرانا کہ ہم ان کے رقیب نہیں بلکہ ان کی طاقت ہیں خوش آئند اقدام ہے اور آغا ناصر نے وحدت کی جانب اپنی حجت تمام کردی ہے۔ اب دوسری طرف سے بھی مثبت پیغام آنا چاہیے۔
منتخب
ہماری پیشکش