0
Tuesday 26 Mar 2013 20:03

پنجاب حکومت نے صاحبزادہ فضل کریم سے سکیورٹی واپس لے لی

پنجاب حکومت نے صاحبزادہ فضل کریم سے سکیورٹی واپس لے لی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے شیخ وقاص اکرم کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم سے بھی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل کریم فیصل آباد میں نواز لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے بعدازاں پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی اور ایک الگ ’’سنی اتحاد کونسل‘‘ کے نام سے پلیٹ فارم بنا کر کچھ اہلسنت جماعتوں کو جمع کر لیا تھا۔ پنجاب حکومت نے آج صاحبزادہ فضل کریم سے سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے صاحبزادہ فضل کریم سے سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ آواز اٹھانے کی وجہ سے صاحبزادہ فضل کریم کو مسلسل سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے اور ان کی جان کو شدید خطرہ ہے اس لیے پنجاب انتظامیہ فی الفور صاحبزادہ فضل کریم کی سکیورٹی بحال کرے، اگر ایسا نہ ہوا اور کوئی افسوسناک حادثہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری پنجاب انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 249223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش