0
Tuesday 26 Mar 2013 19:55

اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو پاکستان بچے گا، فضل کریم

اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو پاکستان بچے گا، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی، دونوں جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات آخری مرحلے میں ہیں البتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اپنے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ سنی اتحاد کونسل چاروں صوبوں میں دیانتدار اور اہل امیدوار سامنے لائے گی، اگر قوم نے دیانت و امانت سے ووٹ کا استعمال کیا تو 11مئی کے الیکشن سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی، قوم نظامِ مصطفی کے حامی امیدواروں کو منتخب کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی الیکشن سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ قوم ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دیانتدار قیادت کو ایوانوں میں بھیجے، ملکی معیشت برباد اور ملکی سلامتی خطرے میں ہے،اس نازک مرحلے پر قوم نے الیکشن کو سنجیدہ نہ لیا تو ملک کو درپیش خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ 11مئی کو کرسی اور کمیشن، مفاد اور عناد کی سیاست دفن ہو جائے گی، قوم نیا نظام اور نیا امام چاہتی ہے، قوم بارود والوں سے نجات کے لیے درود والوں کا ساتھ دے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اکثر مذہبی جماعتوں کی منزل اسلام نہیں اسلام آباد ہے، اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو پاکستان بچے گا،جمہوریت پسند اسلام پسند بھی بن جائیں، قوم 11مئی کو سیاست کاروں کی عیاری اور مکاری پر ضربِ کاری لگائے گی، نگران وزیراعظم بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے سلسلہ میں تاخیری حربے افسوسناک ہیں، پنجاب حکومت نے نصاب تعلیم سے اسلامی مضامین نکال کر محب وطن اور اسلام پسند طبقات کو مایوس کیا ہے، نصاب مرتب کرنے والی ٹیموں میں اسلام بیزاروں کو نہیں ہونا چاہیے،بلوچ راہنما اختر مینگل کی وطن واپسی خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 249222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش