0
Friday 29 Mar 2013 21:33

حساس اداروں کا پرویز مشرف کو اسلام آباد نہ آنے کا مشورہ

حساس اداروں کا پرویز مشرف کو اسلام آباد نہ آنے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، سابق صدر پرویز مشرف کے اسلام آباد آنے پر دہشت گردی کی کارروائی کا خطرہ ہے، جس کے باعث حساس اداروں نے سابق صدر کو اسلام آباد نہ کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سابق صدر کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مختلف مدارس کے ڈنڈا بردار طلباء جلوس بھی نکالیں گے۔ جس سے وفاقی دارالحکومت میں صورتحال کشیدہ ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے حساس اداروں کی تنبیہ کے باوجود یکم اپریل کو اسلام آباد آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیر کے روز دن دو بجے کی فلائیٹ سے سابق صدر کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 249850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش