0
Saturday 30 Mar 2013 12:58

کئی قوتیں ہماری سیاسی طاقت کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہیں، شاہی سید

کئی قوتیں ہماری سیاسی طاقت کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں آج بھی پختون اکثریتی علاقے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، کراچی میں مختلف حیلوں بہانوں سے ہم پر تعلیم اور ملازمتوں کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کراچی کے پختونوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اور قومی جدوجہد کی پاداش میں ہمارے رہنماؤں و کارکنان پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، ہمیں اس وقت کئی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں ہمارے اپنوں نے ہماری سیاسی پرواز کو روکنے کی کوشش کی، بدقسمتی سے کئی قوتیں ہماری بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں انٹر نیوز نیٹ ورک ایجنسی کے میڈیا ڈویلپمنٹ کے مینیجر اسد جان کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے مختلف پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پختونوں کو قومی فریضہ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا اور اپنے ووٹ سے تبدیلی اور مسائل کے حل کی بنیاد رکھنا ہوگی، گزشتہ عام انتخابات کراچی سب کے لیے کا نعرہ لگا کر تمام مظلوم قومیتوں کو جینے کا حق دلایا۔ شاہی سید نے مزید کہا کہ شہر میں عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں دفاتر بند کروائے جاچکے ہیں، پارٹی دفاتر اور رہنماؤں کی املاک پر حملے اور سرکردہ رہنماؤں کو فون پر دھمکیاں روز کا معمول بن چکی ہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر جان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 249985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش