0
Friday 5 Apr 2013 13:12

شہدائے سانحہ چلاس کی برسی کا مرکزی پروگرام 7 اپریل کو منعقد ہوگا، علامہ عباس رضوی

شہدائے سانحہ چلاس کی برسی کا مرکزی پروگرام 7 اپریل کو منعقد ہوگا، علامہ عباس رضوی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل و انجمن امامیہ بلتستان کے صدر علامہ آغا سید محمد عباس رضوی نے گلگت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہدائے سانحہ چلاس کی پہلی برسی کا مرکزی پروگرام اتوار 7 اپریل کو اسکردو بلتستان میں انجمن امامیہ بلتستان اور خانوادہ شہداء کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ پروگرام میں ملک بھر سے علماء کرام اور مختلف شیعہ تنظیموں کے عہدیداران سمیت علاقہ گلگت بلتستان بھر سے مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی رہنما شریک ہونگے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود گلگت بلتستان کی تاریخ کے اس بدترین اور دالخراش سانحے میں ملوث مکرو چہروں کو بے نقاب نہ کرنے پر اپنے شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہداء کی برسی کے پروگرام میں علماء و عمائدین سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے ملت جعفریہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
خبر کا کوڈ : 251684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش