0
Monday 8 Apr 2013 23:07

ریٹرننگ آفیسرز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں، چیف جسٹس کے نہیں، عاصمہ جہانگیر

ریٹرننگ آفیسرز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں، چیف جسٹس کے نہیں، عاصمہ جہانگیر
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو الیکشن مراحل کے معاملات سے دور رہنا چاہیئے، چیف جسٹس کا ریٹرننگ آفیسرز سے خطاب مناسب اقدام نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسرز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں، چیف جسٹس کے ماتحت نہیں، اگر میں سمجھوں کہ چیف جسٹس میری پارٹی کیخلاف ہیں تو میں کیسے ان سے انصاف کی توقع کرسکتی ہوں۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اختیارات کے بغیر نہیں ہونی چاہیئے، اگلی مرتبہ ان کو اختیارات دینے کے حوالے سے نظر ثانی ہونا چاہیئے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا عہدہ بہت بڑا ہے، انہیں ریٹرننگ افسران سے خطاب نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ چیف جسٹس پاکستان افتحار محمد چوہدری کا عہدہ بہت بڑا اور عزت والا ہے انہیں خود چل کر ریٹرننگ افسروں کے پاس نہیں جانا چاہیئے تھا اگر کوئی پارٹی سمجھتی ہے کہ عدلیہ اس کے خلاف ہے تو چیف جسٹس کے خطاب سے اس کا تاثر مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ریٹرننگ افسران کے خلاف اپیلوں کے کیس میں پارٹی نہ بنے۔ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہاکہ اعلٰی عدلیہ میں ججز کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوں تا کہ سائلین کو انصاف ملے۔
خبر کا کوڈ : 252653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش