0
Sunday 9 May 2010 14:08

امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ

امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ
 نیویارک:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے فوری طور پر قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق افغانستان میں امریکی ملٹری کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے جمعے کو پاکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں امریکی جنرل نے پاکستان سے شمالی وزیرستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا۔اسی ملاقات کے حوالے سے امریکی اہلکاروں نے کہا ہے اگر امریکا میں دہشت گردوں کا کوئی کامیاب حملہ ہوا تو واشنگٹن کو پاکستان کے اندر کارروائی کرنا پڑے گی۔ایک اور امریکی اہلکار نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ جنرل اشفاق کیانی کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اب انہیں ہر صورت میں شمالی وزیرستان میں کارروائی کرنا ہو گی۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل مکرسٹل نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جلد شروع کرے۔امریکی اخبار کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے جمعہ کو ہونے والے ملاقات میں امریکی جنرل مکرسٹل نے شمالی وزیرستان میں طالبان اور القاعدہ کے حامی گروپوں کیخلاف آپریشن جلد شروع کرنےکا مطالبہ کیا۔دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے واضح کر دیا ہے کہ ٹائمز اسکوائر جیسی کسی کوشش کے تانے بانے پاکستان سے جاکر ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 25470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش