0
Wednesday 17 Apr 2013 00:12

اسلام صلح کا دین ہےجس میں تہمت، جھوٹ، الزام تراشی، فحاشی اور غیبت حرام ہیں، علامہ ہاشم موسوی

اسلام صلح کا دین ہےجس میں تہمت، جھوٹ، الزام تراشی، فحاشی اور غیبت حرام ہیں، علامہ ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کے لیے ایک ضروری امر سمجھی جاتی ہے۔ انتخابات کے عمل کے دوران تحمل، روا داری اور مہذّب رویہ، شائستہ اور متمدن قوموں کی نشانیاں ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ باہمی محبت اور رواداری سے انشااللہ سالہا سال زندگی گزاریں گے۔ لہذاباہمی رواداری اور تحمل کا خیال رکھتے ہوئے قوم میں ہر قسم کی تصادم اور غیر مہذبانہ روئے کی مجلس وحدت مسلمین پر زور مذمت کرتی ہے۔ اسلام صلح کا دین ہے اسلام میں تہمت، جھوٹ، الزام تراشی، فحاشی اور غیبت حرام ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ان چیزوں سے کوسوں دور ہے۔ لہذاہم اس پریس ریلز کے ذریعے فیس بُک یاکسی اور وسیلہ کے ذریعے قوم میں فحاشی، بہتان طرازی اور غیر مہذبانہ روئے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اورمعاشرے کے ہرفرد سے اپیل کرتے ہیں کہ ان افعال کے پھیلانے والے افراد کو نصیحت کرتے ہوئے انھیں ان ناشائستہ افعال سے باز رکھیں اور انکی حوصلہ شکنی کریں۔
 
علامہ ہاشم موسوی کا مزید کہناتھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا اصل مقصد معاشرے میں اتحاد، یکجہتی اور انسانی اعلیٰ کردار کا احیاء ہے۔ اقتدار اصل مقصد نہیں۔ اگر اقتدار بھی ہمیں حاصل ہوجائے تو اسے مقدس مقاصد کیلئے استعمال کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے توقع کرتے ہیں کہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے نمائندے کو منتخب کریں جو ایماندار، دیانتدار، مخلص اور عوام دوست، بے داغ ماضی کے مالک ہو۔ عوام الناس نمائندے کو نہ نسلی اور مسلکی بنیاد پر بلکہ گزشتہ کارکردگی کو مدنظر رکھ کر ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 254878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش