1
0
Thursday 18 Apr 2013 00:37

اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی میں سیاسی معاہدہ طے پاگیا، اعلان آج پریس کانفرنس میں ہوگا

اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی میں سیاسی معاہدہ طے پاگیا، اعلان آج پریس کانفرنس میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان آئندہ قومی انتخابات کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، اسکا باضابطہ اعلان آج 18 اپریل کو سہ پہر تین بجے اسلام آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا جائیگا۔ اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کو قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کے علاوہ بزرگ علماء کرام علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ شبیر میثمی سمیت دیگر علماء و عمائدین کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ جھنگ کے حلقے کے حوالے سے ابھی تک اسلامی تحریک کے سیاسی سیل نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور جھنگ کا حلقہ فی الحال پیپلز پارٹی کیساتھ ہونے والے اس سیاسی معاہدے سے مستثنٰی تصور کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 255281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
کل یعنی 1988ء میں جب بی بی مظلوم تھی، اس کے ساتھیوں پر کرپشن کے کوئی الزامات نہ تھے، بھٹو کے اقتدار کا سنہرا دور اور 1973ء کا آئین لوگوں کے ذہنوں میں تازہ تھا اور قوم ضیاءالحق دور اور اس کی باقیات کے کرتوتوں سے تنگ آئی ہوئی تھی، آپ نے بھٹو کی بیٹی کا ساتھ نہ دیا اور ایک الگ جماعت کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور آج جب کہ پوری قوم بھٹو کے چیلوں کی کرپشن سے آگاہ ہے اور جانتی ہے کہ اس ٹولے نے اپنے اقتدار کے گذشتہ پانچ سالوں میں عوامی فلاح کا ایک کام بھی نہیں کیا۔ آج جبکہ اس پارٹی کے فصلی بٹیرے جماعت کو چھوڑ چھوڑ کر اس سے دور ہو رہے ہیں۔ آج جب کہ نظریاتی اور سیاسی حوالے سے یہ جماعت اپنی تنزلی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے تو آپ ان کی گود میں جا بیٹھے۔ حیرت ہے مجھے ملت کے ان اعلٰی دماغوں پر جو ہمیشہ قوم کے اجتماعی شعور کے برعکس فیصلے کرتے ہیں اور جب ان فیصلوں میں ناکام ہوتے ہیں تو ذمہ داری ایک دوسرے کے سروں پر تھوپنا شروع کر دیتے ہیں۔
ہماری پیشکش