0
Friday 19 Apr 2013 18:42

پیپلز پارٹی مخالف 10 جماعتی اتحاد میں کراچی کے حلقہ این اے 250 پر اختلافات برقرار

پیپلز پارٹی مخالف 10 جماعتی اتحاد میں کراچی کے حلقہ این اے 250 پر اختلافات برقرار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 پر پیپلز پارٹی مخالف 10 جماعتی اتحاد میں بدستور اختلاف قائم ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان کی حمایت کے بجائے معروف تاجر کامران ٹیسوری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کراچی سے کامران ٹیسوری کو پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقہ میں جماعت اسلامی کے رہنماء و سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان بھی امیدوار ہیں۔ دیگر قابل ذکر امیدواروں میں متحدہ قومی اسمبلی کی سابق رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی، امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علی حسن رضوی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مذکورہ نشست پر راشد حسین ربانی بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 255838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش