0
Tuesday 23 Apr 2013 00:04

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا گیا

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو الیکشن کیلئے اہل  قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو الیکشن کے لئے اہل قرار دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو انتخابات کے لئے اہل قرار دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس عبدالرؤف شیخ اور جسٹس مامون الرشید پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اکیاون سے نااہل قرار دیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں گوجر خان میگا پراجیکٹس میں کرپشن کے الزامات اور سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو نااہل قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 256896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش