0
Monday 22 Apr 2013 23:31

تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے، ملک حبیب خان

تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے، ملک حبیب خان
اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، 25 اپریل کو امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تمام صوبوں اور سیکورٹی اداروں کی میٹنگ ہو گی۔ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسلام آباد میں امیدواروں کی سکیورٹی اور اوورسیز پاکستانی کے ووٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حبیب کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان کا دورہ کر چکے ہیں، جلد کراچی کا دورہ کریں گے اور سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ الیکشن کمیشن حکومت اور سیکیورٹی ادارے مل کر انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ووٹر کا اعتماد بحال کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کےساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات عارف نظامی کا کہنا تھا کہ پچیس اپریل کو اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ وزیر قانون نے کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اشتیاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا معاملہ صوبائی حکومتوں کا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے وزارت خارجہ اور اوورسیز کا اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں امن و امان پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور وزیر قانون کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نادرا کے حکام نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 256883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش