0
Thursday 25 Apr 2013 02:50

ثروت اعجاز قادری کی نگران وزیرداخلہ سے ملاقات، الیکشن اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ثروت اعجاز قادری کی نگران وزیرداخلہ سے ملاقات، الیکشن اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک میں پرامن انتخابات میں رکاوٹ ہیں، کراچی میں الیکشن کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے، فیئر اینڈ فری الیکشن کیلئے پرامن خوشگوار ماحول ہونا ضروری ہے، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے کارکنوں کے جنازے اٹھا رہی ہیں، ایسے کشیدہ حالات میں عوام کو اپنا پارٹی پیغام بھی نہیں پہنچا سکتے، کراچی سمیت ملک بھر میں کرمنل گینگ ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مصلحت پسندی سے بالاتر ہو کر اقدامات کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میریٹ ہوٹل میں وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الیکشن کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ افسوسناک عمل ہے عوام پریشانی و خوف میں مبتلا ہیں، خوفزدہ ماحول میں عوام کس طرح اپنا ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے نکلیں گے، دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے آپ اپنی ذمہ داری پوری کریں، عوام بھی خوفزدہ ماحول کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دھونس، دھمکیوں کے باوجود PST کے نامزد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، نگراں حکومت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے، اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، کرمنل گینگ کے خلاف کارروائی جاری ہے، پرامن ماحول کو سازگار بنانا صرف حکومت ہی نہیں تمام محب وطن قوتوں کی ذمہ داری ہے، سیاسی و مذہبی رہنماؤں، امیدواروں اور عوام کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 257632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش