0
Thursday 25 Apr 2013 23:15

جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لے گی، پروفیسر ابراہیم

جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لے گی، پروفیسر ابراہیم

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔ اور ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے قرضہ لینا بند کر دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آئے تو ملک کے وسائل کا صحیح استعمال کرکے اسے قرضہ فراہم کرنے والا ملک بنائینگے۔ ملک سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے۔ اسے خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کر کے امن وامان قائم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور اے این پی کو عوام آزما چکے ہیں۔ انہوں نے عوام کو بار بار لوٹا ہے اور عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی۔

خبر کا کوڈ : 257983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش