0
Friday 26 Apr 2013 20:09

انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات قوم سے مذاق اور فراڈ ہونگے، رحیق عباسی

انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات قوم سے مذاق اور فراڈ ہونگے، رحیق عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری قوم کو الیکشن سے قبل آگاہ کر دیا ہے کہ 11 مئی کے الیکشن کے نام پر فراڈ ہونے جا رہا ہے، پاکستان عوامی تحریک نے اپنی ذمہ داری کو پورا کر دیا ہے، الیکشن کے نتائج ہمارے ویژن کی تصدیق کر دیں گے، غیرآئینی الیکشن کمیشن نے قرض معاف کرانے والوں، ٹیکس چوروں اور لٹیروں کیلئے چور دروازے کھول دئیے ہیں ،قوم یاد رکھے کہ اس الیکشن ڈرامے کے تحت بننے والی پارلیمنٹ ایک فی صد بھی نظام کو بدل نہیں سکے گی،پاکستان عوامی تحریک ایسی صاف ستھری سیاست کی قائل ہے جو ریاست کو بچا کر اس کے استحکام اور عوام کو انکے بنیادی حقوق دینے کی ضمانت فراہم کرے۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانا اور اگلی نسلوں کو روشن اور خوشحال مستقبل دینا پاکستان عوامی تحریک کی منزل ہے،روایتی سیاست اور ہماری سوچ میں فرق ہے ،اس لئے استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام کیخلاف 11مئی کو پورے ملک میں پر امن احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ تصادم اورا نارکی نہیں چاہتے اس لئے لاکھوں کارکن اور ساری قوم 11 مئی کو پولنگ سٹیشنوں سے دور رہ کر اور امن و امان برقرار رکھتے ہوئے اس عوام دشمن نظام کو مسترد کریں گے،دھرنے پاکستان کے تمام شہروں میں دئیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاہ دھرنے کے شرکاء کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکیں گے بلکہ صرف اس کرپٹ نظام انتخاب کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور قوم کو یہ بتائیں گے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر ہونیوالے انتخابات قوم سے مذاق اور فراڈ ہونگے ،ایسے غیر آئینی الیکشن کے نتیجے میں کوئی بھی مستحکم حکومت نہ بن سکے گی ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ پورے ملک میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت اس انتخابی نظام کیخلاف ہونیوالی پر امن اور فقید المثال عوامی احتجاجی ریلیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہماری جدوجہد عوام کے ایجنڈے اور حقوق کیلئے ہے ،اگر آج قوم نے اس نظام کو مسترد کر دیا تو یہی جدوجہد مستقبل میں حقیقی جمہوریت اور ملک میں خوشحالی کا باعث ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 258195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش