0
Friday 26 Apr 2013 13:59

دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، بیروزگاری، دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے، ہمارا عزم اسلامی فلاحی ریاست قائداعظم کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہے، ملکی قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کرکے ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں گے، معیاری اور یکساں نظام تعلیم مہیا کرنا اور عوام کو فوری سستا انصاف دلوانا، مزدوروں، تاجروں، صنعتکاروں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا منشور ہے، PST پاکستان کو دنیا کے نقشے پر خودمختار ترقی یافتہ مستحکم دیکھنا چاہتی ہے اور اس کیلئے جہد مسلسل جاری رکھیں گے، 11 مئی ملک میں تبدیلی کا دن ہے، عوام اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں، لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر پاکستان سنی تحریک کراچی کے قومی و صوبائی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی جلسے کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں، نامزد امیدوار چار دیواری میں کارنر میٹنگ کریں، کارکنان، ذمہ داران اور ہمدرد گھر گھر جاکر عوام میں ووٹ کا شعور اجاگر کریں، بلاخوف و خطر رابطہ مہم تیز کرکے تنظیمی پیغام کو عام کریں، عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر پاکستان سنی تحریک کو اعتماد کا ووٹ دیں، ہم سچائی دیانتداری پر یقین رکھتے ہیں، اسمبلیوں میں جانے کا موقع ملا تو عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرینگے۔ اس موقع پر PST کے قومی و صوبائی امیدواروں نے یقین دہانی اور پرعزم ہوتے ہوئے اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہوگی، بلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 258122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش