0
Saturday 27 Apr 2013 15:28

ایم ڈبلیو ایم کا کوہاٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار بادشاہ گل کی حمایت کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا کوہاٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار بادشاہ گل کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 کوہاٹ سے آزاد امیدوار بادشاہ گل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ بادشاہ گل نے ایک وفد کے ہمراہ ہنگو میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی سے ملاقات کی۔ بادشاہ گل نے آئندہ انتخابات کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں سے حمایت کی استدعا کی۔ جس پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے علامہ سبیل حسن مظاہری نے بتایا کہ بادشادہ گل اس حلقہ سے مناسب ترین شخصیت ہیں۔ اس وجہ سے ایم ڈبلیو ایم نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ہم معتدل امیدواروں کو سپورٹ کریں گے اور دہشتگردوں کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 258487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش