0
Saturday 27 Apr 2013 20:23

عام انتخابات 2013، 13 دن باقی رہ گئے

عام انتخابات 2013، 13 دن باقی رہ گئے
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کی پولنگ کا دن صرف 13 روز دور ہے، آج بھی کئی شہروں میں جلسے ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک روایتی انتخابی گہما گہمی نظر نہیں آ رہی۔ انتخابات 2013ء، اگلے 5 سال، پاکستان کیسے چلے گا، کون چلائے گا، اس کا فیصلہ کرے گا پاکستان کا ووٹر۔ 11 مئی کو اور اس سے پہلے جاری ہے انتخابی مہم جس کا زیادہ زور نظر آرہا ہے۔ بڑے سیاسی اکھاڑے پنجاب میں باقی تین صوبوں میں بھی لنگڑی لولی نام نہاد مہم چل ہی رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں جلسہ کیا اور میاں نواز شریف نے میدان سجایا فیصل آباد میں۔ جمعرات کو دھماکے کی وجہ سے ملتوی ایم کیو ایم کا جلسہ آج نواب شاہ میں ہوا۔ جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جلسے جلوس جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش