0
Tuesday 30 Apr 2013 18:53

اہلسنت کی 30 جماعتوں کاسنی اتحاد کونسل، سنی تحریک اور جے یو پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

اہلسنت کی 30 جماعتوں کاسنی اتحاد کونسل، سنی تحریک اور جے یو پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ 30 اہلسنّت جماعتوں نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک اور جے یو پی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کر لیا اور اہلسنّت جماعتوں کے متفقہ امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہلسنّت کی تمام چھوٹی بڑی تنظیمیں اور جماعتیں این اے 123 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مفتی محمد حسیب قادری، این اے 126 سے جے یو پی کے امیدوار قاری زوار بہادر، این اے 124سے سنی تحریک کے امیدوار صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، این اے 120 سے سنی تحریک کے امیدوار مولانا مجاہد عبدالرسول، این اے 128سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار میاں اللہ رکھا وسیم، پی پی 150سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی شامل ہیں ۔

دوسری جانب پی پی 146سے سنی تحریک کے امیدوار مولانا محمد علی نقشبندی، پی پی 154سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حاجی رانا شرافت علی قادری، پی پی 148سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک شاہد وریہ، این اے 125 سے جے یو پی کے امیدوار مفتی تصدق حسین کی حمایت کریں گی اور ان امیدواروں کی کامیابی کے لیے تمام سنی جماعتیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ گھوڑے، چابی اور ٹیبل لیمپ کے انتخابی نشان والے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ انقلابِ نظامِ مصطفی کا خواب پورا ہو سکے اور ملک میں غربت، افلاس، ناانصافی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک اور جے یو پی نے باکردار اور اہل امیدوار میدان میں اتارے ہیں، قوم ’’یا رسول اللہ(ص)‘‘ کہنے والے غلامانِ رسول کو ووٹ دے کر کامیاب کرے۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، جماعت اہلسنّت پاکستان، جے یو پی نورانی گروپ، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، نظامِ مصطفی پارٹی، انجمن طلبائے اسلام، تحفظِ ناموسِ رسالت محاذ، انجمن نوجوانانِ اسلام، سنی تنظیم القرآء، انجمن فدایانِ مصطفی، پاکستان مسلم فرنٹ، پاکستان فلاح پارٹی، مصطفائی تحریک، بزمِ مشتاقانِ رسول، سپاہِ مصطفی، سنی علماء بورڈ، رشد الایمان فاؤنڈیشن، محافظانِ ختم نبوت، شیرانِ اسلام، تحریک عوامِ اہلسنّت، جماعت رضائے مصطفی اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 259468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش