2
0
Monday 6 May 2013 13:18

شام میں کوئی عوامی تحریک نہیں بلکہ دہشتگردی ہو رہی ہے، اہلسنت جماعتیں

شام میں کوئی عوامی تحریک نہیں بلکہ دہشتگردی ہو رہی ہے، اہلسنت جماعتیں
اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت (ص) و مزارات اولیاء محاذ کے زیراہتمام اہلسنت جماعتوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ اصغر عارف چشتی، پیر اختر رسول قادری، علامہ سید نور المصطفٰے قادری، مفتی مختار احمد نعیمی قادری، صاحبزادہ شاہد ریاض، علامہ ریاض الدین قادری، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ حامد رضا سلطانی، صاحبزادہ محمد ضرار قریشی، پیر سید طاہر سجاد زنجانی، پیر سید ارشاد علی شاہ اور صاحبزداہ محمد فیاض چشتی نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ 4 روز کے دوران شام کے مختلف شہروں میں صحابہ کرام حضرت اویس قرنی، حضرت عمار ابن یاسر کے مزارات کو شہید، حضرت جعفر طیار کے مزار کو آگ لگانے اور حضرت حجر ابن عدی کے مزار کو شہید کرنے کے بعد جسد اطہر قبر سے نکال کر بےحرمتی کرنے اور پھر ساتھ لیجانے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔
 
اجلاس میں بتایا گیا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب نے دنیا بھر سے القاعدہ اور پاکستان سے طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد شام میں اتارے ہیں، وہاں کوئی عوامی تحریک نہیں صرف دہشت گردی ہو رہی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل بشار الاسد کی حکومت گرانا چاہتے ہیں اور سعودی عرب مزارات اہلبیت (ع)، صحابہ کرام اور امہات المومنین کو گرانے کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہا ہے۔ اس نے 1926ء میں جنت البقیع مدینہ منورہ اور جنت المعلٰی مکہ معظمہ میں حضور نبی کریم کے اباؤ اجداد اولاد اصحاب امہات المومنین شہدائے بدر، شہدا ئے احد، خلیفہ ثالث حضرت عثمان غنی کے مزارات بلڈوز کر چکا ہے، وہ حضور نبی کریم (ص) کے گنبد خضری کو بھی گرانا چاہتا تھا لیکن ترکی، شام، یمن، ایران، عراق نے فوجیں لگا دیں تو وہ باز رہا۔

اہلسنت رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ 2 سال سے بحرین میں سعودی عرب کے 15 ہزار فوجیوں نے صحابہ کرام اور اہلبیت (ع) کے ناموں سے منسوب 400 مساجد اور 350 امام زادوں اور صحابہ زادوں اور اولیاء کے مزارات شہید کئے، پاکستان میں اسی کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مالاکنڈ، سوات، دیر، نوشہرہ میں اولیا کرام کی قبریں اکھاڑ کر ان کے جسد اطہر درختوں پر لٹکا دئیے گئے، دربار حضرت داتا گنج بخش، دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر، دربار حضرت سخی سرور، دربار حضرت عبداللہ شاہ غازی پر حملے کرکے سینکڑوں زائرین کو شہید اور مزارات کی بیحرمتی کی گی۔ رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ختم کرکے ان کے سفارت خانے بند کرے اور شام میں صحابہ کرام کے مزارات کے بے حرمتی کے سلسلے کو بند کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیرت مند اہلسنت کبھی بھی سعودی تکفیریوں کو صحابہ کرام اور اہلبیت عظام کے مزاروں کی توین کی اجازت نہیں دیں گے۔ اجلاس میں 10 مئی جمعتہ المبارک کو پورے ملک میں یوم احتجاج منانے اور باقاعدہ تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری کے قتل کی بھی مذمت کی گئی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 261193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

خدا آپ لوگوں کو جزائے خیر دیں، امریکا اور سعودی عرب مسلمانوں کے خیرخواه نهیں هیں، حکومت پاکستان کو جاہیئے که امریکا و سعودی عرب کو پاکستان سے نکال دے۔
United Arab Emirates
allah apko is azeem mission main kamyab kara ala saud aur ala yahood islam ka dushman hain ajj hum sab ko inka khilaf uthna hoga nhe to boht der hojahagi
ہماری پیشکش