0
Monday 6 May 2013 21:40

مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حق دار نہیں، نواز شریف

مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حق دار نہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے لوڈشیڈنگ میں عوام کی مت مار دی ہے ہم ان کی مت مار دیں گے، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حق دار نہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کبیروالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے پیپلزپارٹی آج کہیں نظر نہی آتی، کہاں ہے پیپلزپارٹی ڈھونڈ کر لاو، زرداری صاحب آپ ہی ایوان صدر سے نکل کر میدان میں آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں نہ لوڈشیڈنگ تھی نہ کرپشن اور نہ قتل وغارت گری، جنہوں نے لوڈ شیدنگ میں عوام کی مت مار دی ہے ہم ان کی مت مار دیں گے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ 

نواز شریف نے مزید کہا کہ آج سی این جی اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں، لگتا ہے آج بیروزگاری کے جلسے میں آگیا ہوں، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حقدار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں دوبارہ پی آئی اے اور ریلوے درست ہوگی، کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین بنائیں گے، 11مئی کو غلطی نہ کریں ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بینکس گھر کی دہلیز تک قرضے فراہم کریں گے۔

ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل اور مصیبت میں ہے، عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، پیپلزپارٹی خود میدان میں موجود نہیں ہے کھلاڑی کو آگے کر دیا، انشاء اللہ 11 مئی کو شیر دھاڑے گا۔  نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل اور مصیبت میں ہے، ملک کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، پاکستان کو بچانے کیلئے عوام کے پاس آیا ہوں، عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، نوجوانوں میرے قدم سے قدم ملانا، میں اپنی ذات کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں۔
 
انہوں نے کہا کہ آج ساہیوال، ملتان اور اسلام آباد کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کو وہ مقام دیں گے جس کا یہ مستحق ہے، نوجوانوں میرے سپاہی ہیں، نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدلیں گے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگ ووٹ لینے کی خاطر نوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں، میں نوجوانوں کیلئے بہت اچھی پرپوزل لے کر آیا ہوں، پیپلزپارٹی صرف اشتہاروں میں نظر آتی ہے، فیلڈ میں پیپلز پارٹی نے کھلاڑیوں کو آگے کیا ہوا ہے، انشاء اللہ 11 مئی کو شیر دھاڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 261377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش