0
Thursday 9 May 2013 13:13

اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی بے حرمتی استعمار کی سازش ہے، متحدہ علماء محاذ

اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی بے حرمتی استعمار کی سازش ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے رہنماﺅں نے اردن میں حضرت علی (ع) کے بھائی حضرت جعفر طیار ﴿رض﴾ کے مزار کو نذر آتش کرنے اور شام میں صحابی رسول (ص) حضرت حجر ابن عدی (رض) کے جسد مبارک کی بے حرمتی اور روضہ کو مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کی ان واقعات پر خاموشی لمحہء فکریہ ہے۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے چیئرمین مفتی محمد اسلم نعیمی، صدر علامہ مرزا یوسف حسین، بانی و سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مولانا قاری اللہ داد، علامہ آغا حسن صلاح الدین و دیگر نے مرکزی سیکریٹریٹ پر منعقدہ احتجاجی اجلاس سے خطاب میں حضرت جعفر طیار (رض) کے مزار آگ لگانے اور شام میں صحابی رسول (ص) کے جسد مبارک کو قبر سے نکال کر بے حرمتی کرنے اور روضہ کو مسمار کرنے کے واقعات پر شدید غم اور مذمت کا اظہار کیا۔
 
علماء کرام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران اور حکومت پاکستان اصحاب رسول ﴿ص﴾ کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اکابر صحابہ ﴿رض﴾ کے مزارات پر حملے استعماری قوتوں کی سازش ہیں جو ملت اسلامیہ کے دلوں سے شعائر اسلام کی محبت کو نکالنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف امت مسلمہ یک آواز ہو کر صدائے احتجاج بلند کرے۔ اسرائیلی طیاروں کی فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر بمباری نہایت افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے اور اسرائیل کو جارحانہ کارروائیوں سے روکے۔
خبر کا کوڈ : 262196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش