0
Sunday 12 May 2013 13:37

ملتان شہرکی دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی لے گئی، جاویدہاشمی اور شاہ محمود کامیاب

ملتان شہرکی دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی لے گئی، جاویدہاشمی اور شاہ محمود کامیاب
اسلام ٹائمز۔ ملتان شہر کی دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں تحریک انصاف لے گئی ہے۔ این اے 149 سے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے ن لیگ کے امیدواراور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ طارق رشید پر واضح برتری حاصل کرلی جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک عامر ڈوگر تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح این اے 150 ملتان تھری سے وائس چئیرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کانٹے دارمقابلہ کے بعد مسلم لیگ(ن)کے امیدوار اور سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمودالحسن کو شکست دیدی۔ ماضی میں گزشتہ کئی انتخابات سے یہ نشستیں مسلم لیگ(ن)کی سمجھی جاتی رہیں تاہم 2013ئ کے انتخابات میں یہ دونوں نشستیں پی ٹی آئی لے گئی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ان دونوں سیٹو ں پر پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 263083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش