1
0
Sunday 28 Apr 2013 00:56
ایم ڈبلیو ایم کا ملتان میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

دہشتگردوں کا ایجنڈا قبول نہیں، ملک انکے حوالے نہیں کرسکتے، جاوید ہاشمی

دہشتگردوں کا ایجنڈا قبول نہیں، ملک انکے حوالے نہیں کرسکتے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کے دہشت گرد انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا قبول نہیں، ہم ملک بھر سے ناصرف انتخابات جیتیں گے بلکہ محبت سے تشدد کے دروازے بھی ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں مسجد الحسین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں لیکن ہم انکا ایجنڈا قبول نہیں کریں گے، پاکستان کی 18 کروڑ عوام کو اپنا ملک چلانے کیلئے انتخابات کا موقع دینا چاہیے۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کے ہم اس ملک کو پسماندہ نظام سے نکالیں گے، مجلس وحدت مسلمین نے ملتان میں تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں تحریک انصاف کی حمایت کرے۔
 دیگر ذرائع کے مطابق ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں خانہ جنگی ہے وہاں بھی انتخابات ہوئے ہیں۔ دہشت گرد چاہتے ہیں انتخابات نہ ہوں لیکن ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی اختلافات سے بڑھ کر قائداعظم نے جو نظریہ دیا تھا اسے آگے لے کر چلنا چاہئے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف بوسیدہ نظام کو گرا کر نوجوانوں کا نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 258634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
kash MWM qaum ki awaz ban ker aik ho jaati r wo bi SUC K sath mil ker ppp ki himayat karti ta k shia vot taqseem na hota r shia vot ki qadar hoti
ہماری پیشکش