0
Monday 13 May 2013 20:50
حکومت سازی کیلئے ابھی کسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، آفتاب شیرپاو

جماعت اسلامی کیساتھ بات ہوچکی، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی، اسد قیصر

جماعت اسلامی کیساتھ بات ہوچکی، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختوخوا کے صدر اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی۔ جماعت اسلامی سے بات چیت ہوچکی ہے۔ کچھ دیر بعد آفتاب شیرپاو سے ملنے جارہا ہوں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آسانی سے خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔ 5 آزاد امیدوار ہمارے ساتھ آنے پر رضامند ہوچکے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان، مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل کے حل کیلئے نئی پالیسی لائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان نے شیرپاو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ابھی تک حکومت سازی کے لیے کسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔ آئندہ دو روز میں پارٹی کے منتخب اراکین کا اجلاس بلایا جائے گا۔ جس میں اتحاد کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فون پران سے رابطہ کیا ہے اور اکرم درانی بھی ملاقات کے لیے آئے تھے۔ ہم صوبے میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں کیونکہ ایک مستحکم حکومت ہی امن و امان، بے روزگاری اور بجلی کے مسائل حل کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 263528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش