0
Tuesday 14 May 2013 17:56

کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ،ڈاکٹر قادر مگسی

کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ،ڈاکٹر قادر مگسی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ ترقی پسند ہاﺅس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کوئی کردار دکھائی نہیں دیا جبکہ نگراں حکومت نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں اپنی شکست قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام نے رد نہیں کیا بلکہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی سے انتخابات جیتا ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبادک باد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 263814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش